وزیراعظم کی جانب سے قومی تاریخ وادبی ورثہ کے مشیر عرفان صدیقی کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی کاقیام کا اعلان

کمیٹی ایک ماہ میںفنکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات پر مبنی جامع رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی فنکار،مصور، ڈرامہ آرٹسٹ، موسیقار، گلوکار، خطاط اور فنون لطیفہ کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے خصوصی توجہ کے مستحق ہیں تاکہ معاشرے میں امن وہم آہنگی کے فروغ کے لئے ان فنون کو زندہ رکھا جاسکے

جمعرات 5 جنوری 2017 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جنوری2017ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے فنکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات تجویز کرنے کی غرض سے قومی تاریخ وادبی ورثہ کے مشیر عرفان صدیقی کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے چوتھی اہل قلم کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے فنکار،مصور، ڈرامہ آرٹسٹ، موسیقار، گلوکار، خطاط اور فنون لطیفہ کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے خواتین وحضرات خصوصی توجہ کے مستحق ہیں تاکہ معاشرے میں امن وہم آہنگی کے فروغ کے لئے ان فنون کو زندہ رکھا جاسکے۔ انہوں نے اس موقع پر عرفان صدیقی کی سربراہی میں ایک کمیٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ یہ کمیٹی ایک ماہ میں اپنی جامع رپورٹ پیش کرے۔

متعلقہ عنوان :