وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیر زادہ سے رومانیہ کے سفیر نیکو لائے گو ٹیا کی خیر سگالی ملاقات

جمعرات 5 جنوری 2017 23:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2017ء) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیر زادہ سے یہاں جمعرات کو پاکستان میں رومانیہ کے سفیر نیکو لائے گو ٹیا نے خیر سگالی ملاقات کی۔ وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے رومانیہ کے سفیر کا خیرمقدم کیا اور ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سفیر نے کہا کہ رومانیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور پاکستان رومانیہ کے ساتھ زرعی، ثقافتی اور خاص طور پر کھیلوں کے مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانا چاہتا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور وہ رومانیہ کے ساتھ موجودہ تعلقات مزید بڑھانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور رومانیہ مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ریاض پیرزادہ نے کھیلوں کے شعبہ میں تعلقات بارے بات چیت کرتے ہوئے دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے مختلف گیمز کے کوچز کے تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا ۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم جمناسٹک اور اتھلیکٹس کی تربیت کیلئے اپنے کھلاڑیوں کو رومانیہ بھیجنا چاہتے ہیں۔ رومانیہ کے سفیر نے وفاقی وزیر کو کھیلوں کے شعبوں میں وفود کے تبادلوں کا یقین دلایا۔انہوں نے پاکستانی معیشت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقتصادی و معاشی لحاظ سے بہت مستحکم ملک ہے رومانیہ کے سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔

متعلقہ عنوان :