تجاوزات کے خلاف جاری مہم کے دوران تجاوز کرنے والے 34دکانوں کو گراکر روڈ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

جمعرات 5 جنوری 2017 23:05

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2017ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ انجینئر عبدالواحد کاکڑ نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خلاف جاری مہم کے دوران اپنی حد سے تجاوز کرنے والے 34دکانوں کو گراکر روڈ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے ۔یہ بات انہوں نے نواں کلی،سرپل،ا سپنی روڈاورجبل نورمیں تجاوزات کے خلاف مہم کی نگرانی کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی بتول اسدی ،اسسٹنٹ کمشنر صدر منیر احمد موسیانی ،اسپیشل مجسٹریٹ ببرک خان ،اسپیشل مجسٹریٹ ارباب عنایت کاسی ،نیشنل ہائی وے اتھارٹی ایف سی پولیس اور میٹروپولٹین کارپوریشن کا عملہ بھی موجود تھا۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی ہدایت پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی صدارت میں ہونے والے اجلاس کی روشنی میں تین مرحلوں میں تجاوزات کے خلاف مہم شروع کی گئی۔

(جاری ہے)

پہلے مر حلے میں پٹوار کے مہم کے سروے پر نشانات لگائے گئے ۔دوسرے مر حلے میں نوٹسس جاری کئے گئے۔تیسرے مرحلے میں یکم جنوری سے تجاوزات کے خلاف کے دوران ابتک 34دکانیں گرا دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہت دکانداروں نے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے تجاوزات خود ہی گرا دیئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا ہے کہ کشادہ سڑکیں اور فٹ پاتھ ٹریفک اور پیدل چلنے والے تنگ ہوگئیں ہیںاور ٹریفک میں خلل پیدا ہوا ہے ۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کمپلکس میں قائم شکایات سیل میں شہری لوکل وڈومسائل تجاوزات ،گران فروشی کے خلاف اور ناپ تول سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایات درج کراسکتے ہیں جس پر فوری کارروائی ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :