وزیر اعلیٰ سندھ سے برٹش انڈر سیکریٹری آف اسٹیٹ فارن افیئرز مسٹر آ لوک شرما کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

جمعرات 5 جنوری 2017 23:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے برٹش انڈر سیکریٹری آف اسٹیٹ فارن افیئرز مسٹر آ لوک شرما نے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملا قات کی ۔ ملاقات کے دوران کراچی میں برطانیہ کی ڈپٹی ہائی کمشنر بھی موجود تھیں ۔ ملاقات میں دیہی ترقی ، سی پیک ،سکھر بیراج، برطانوی کمپنی کا تھر کول میں کام کر نے ، کیٹی بندر منصوبے ، سندھ میں انرجی کا بحران ختم کرنے سمیت مختلف باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی سرکلر ریلوے کوکراچی شہر کے لئے ایک اہم منصوبہ قرار دیا ۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت KCR کے لئے خود مختار ضمانت دینے کے لئے تیار ہے ۔ اس پر برٹش انڈر سیکریٹری نے کہاکہ ہم کے سی آر ، ریپڈ بس ٹرانسپورٹ، سکھر بیراج اور دریائے سندھ پر مزید پُل بنانے میں سندھ حکومت کی ہر ممکن مدد کرنے کے لئے تیار ہیں ۔بعدازاں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے برٹش انڈر سیکریٹری کو سندھ کا روایتی تحفہ سندھی ٹوپی ، اجرک اور سندھی میوزک کی سی ڈیز پیش کیں ۔#

متعلقہ عنوان :