اخباری بیانات سے گوادر کاشغر شاہراہ سے مغربی روٹ پرکام اور بلوچستان کے عوام کے تحفظات دور نہیں کیے جاسکتے ،سینیٹر حافظ حمد اللہ

حکومت بلوچستان میں تعلیم کی ابتر صورتحال کور دیکھتے ہوئے صوبے کے طلبہ کیلئے ملکی اور غیر ملکی تعلیمی اداروں میں سکالر شپوں کا اعلان کرے، رہنما جے یو آئی

جمعرات 5 جنوری 2017 22:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2017ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء و سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ صرف چائناکے دوروں سے اخباری بیانات سے گوادر کاشغر شاہراہ سے مغربی روٹ پرکام اور بلوچستان کے عوام کے تحفظات دور نہیں کیے جاسکتے وفاقی حکومت بلوچستان میں تعلیم کی ابتر صورتحال کور دیکھتے ہوئے سی پیک کے تحت بلوچستان کے طلباء کیلئے ملکی اور غیر ملکی تعلیمی اداروں میں سکالر شپوں کا اعلان کردیں بجائے کہ احسن اقبال کے اعلانات یہاں پر صوبے میں عوام کو سننے کو ملے‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں بلوچستان کی طلباء کی ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں اس وقت تعلیمی نظام اس سطح پر نہیں پہنچا ہے کہ جس کا تقاضا دنیا کے جدید حالات کررہے ہیں وفاقی حکومت بلوچستان کے احساس محرومیوں اورتعلیمی پسماندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے بلوچستان کے طلباء کیلئے سی پیک کے تحت ایک خصوصی گرانٹ مختص کرتے ہوئے سکالر شپ پروگراموں کا اعلان کردیں جس میں بلوچستان کے طلباء کو ملک کے اعلیٰ ترین تعلیمی اداروں میں اور غیر ملکی اداروں میں تعلیم کے حصول کیلئے سکالر شپ کی بنیادپر بجھوائے جائیں انہوں نے کہاکہ اس وقت سی پیک پر بلوچستان کے عوام کے تحفظات اور اس سے حاصل ہونیوالے ثمر سے بلوچستانیوں کو مستفید کرنا ضرورت بن گیا ہے جس پر وفاقی حکومت کو کام کرنا چاہئے کیونکہ صوبے میں اس وقت مفاد پرستوں نے عوام کے حقوق کو اپنے اقتدار کے بدلے میں گروی رکھوادئیے ہیں اورصوبے کی نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہے اورصوبائی حکومت وفاق کے ہر فیصلے میں ہاں میں ہاں ملا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :