Live Updates

تحریک انصاف کا (کل) سے ’’عوامی کچہریوں ‘‘کے آغاز کا اعلان

سپر یم کورٹ کی کاروائی میں کسی قسم کا ’’خلل‘‘نہیں ڈالنا چاہتے عوامی کچہر یاں چھٹی والے دنوں میں لگائیں گے‘شاہ محمود قریشی فوری نگران حکومت کے قیام کا مطالبہ عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید کی ذاتی رائے ہے ہم کیس سپر یم کورٹ میں لڑرہے ہیں ‘وائس چیئرمین تحریک انصاف کا پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 5 جنوری 2017 22:57

تحریک انصاف کا (کل) سے ’’عوامی کچہریوں ‘‘کے آغاز کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2017ء) تحر یک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمودقر یشی نے کل بروز ( جمعہ ) سے تحر یک انصاف کی ’’عوامی کچہریوں ‘‘کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سپر یم کورٹ کی کاروائی میں کسی قسم کا ’’خلل‘‘نہیں ڈالنا چاہتے اس لیے عوامی کچہر یاں کاروائی کے روز نہیں بلکہ چھٹی والے دنوں میں لگائیں گے‘فوری نگران حکومت کے قیام کا مطالبہ عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید کی ذاتی رائے ہے ہم کیس سپر یم کورٹ میں لڑرہے ہیں ‘ پانامہ کیس میں ثبوت دینا ہمار ی نہیں شر یف فیملی کی ذمہ داری ہے مگر اسکے باوجود ہم ثبوت دیں رہے ہیں ‘یہ سوچ موجود ہے سندھ کے وزراعظم کو عدالتوں سے سزائیں ہوتیں ہیں پنجاب کے وزراعظم کو نہیں ‘ہمیں پانامہ کیس کی تحقیقات کر نیوالے موجودہ بینچ پر مکمل اعتماد ہے اور سپر یم کو رٹ پانامہ کیس میں مکمل سنجیدگی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے ‘چوہدری محمدسرور پارٹی کا اثاثہ او ر ایک حقیقت ہے اگر کوئی انکو پارٹی کے اندر ‘‘غائب ‘‘کر نا چاہے بھی تو کامیاب نہیں ہوگابلکہ ایسا سوچنے والوں کا خواب بھی چکنا چور ہو جائیں گا ‘اس میں کوئی شک نہیں ہمیں جلد ازجلد پارلیمانی بورڈ بنانا چاہیے اور چوہدری سرور جس بھی بورڈ کا حصہ ہوں گے وہ بہت اہم ہوں گے ۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کے روز تحر یک انصاف لاہور اربن کے اجلاس کے بعد سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور ‘اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید ‘حامد خان ایڈ وکیٹ ‘اربن لاہور کے صدر ولید اقبال ایڈ وکیٹ ‘جنرل سیکرٹری حما داظہر سمیت دیگر بھی موجود تھے اجلاس کے بعد پر یس کانفر نس سے خطاب کررہے تھے شاہ محمودقر یشی نے کہا کہ لاہور میں تحر یک انصاف ایک بہت بڑی طاقت ہے جس نے ایک نہیں تین بار مینار پاکستان پر بڑے جلسے کر دکھایا ہے اور آئندہ بھی تحر یک انصاف لاہور کی ٹیم جس جذبے کے ساتھ کام کر رہی ہے اور ہم پارٹی کو ایک تنظیم اور ادارے کی شکل دینا چاہتے ہیں آج کل ہماری پارٹی کی مکمل توجہ پانامہ لیک کیس پر مر کوز ہے اور اس بات کی تو قع ہے کہ ہمارے وکیل نعیم بخاری آج (جمعہ ) کو اپنے دلائل مکمل کر لیں گے اور اسکے بعد عدالت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ سوموار کے روز سے عدالت کے معمول کے کاموں کو کم کر پانامہ کیس کو زیادہ سے زیادہ وقت دیا جائیگا اس لیے ہمیں اس بات کی توقع ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ جلد ازجلد ہو جائیگا ۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی عدالت کے بعد سپر یم کورٹ قانون کی سب سے بڑی کچہری ہے جہاں تحر یک انصاف اپنا کیس لڑ رہی ہے مگر اسکے ساتھ ساتھ ہم عوامی کچہر یاں بھی لگائیں گے جسکا آغاز میں 7جنوری کو رجن پور سے کر وں گا جبکہ 8جنوری کو عمران خان بہائولپور میں عوامی کچہری لگائیں گے ۔پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف نے کر پشن کے خلاف جس جذبے اوعز م کے ساتھ تحر یک چلائی اس کی دنیا میں کوئی اور مثال نہیں ملتی ۔

انہوں نے کہا کہ کر پشن کے خاتمے اور احتساب کی راہ میں کسی قسم کی رکاو ٹ کو بر داشت نہیں کیا جائیگا اور ہمیں اس بات کا سو فیصد یقین ہے کہ پانامہ کیس میں سپر یم کورٹ انصاف کر یں گی ۔ انہوں نے کہا کہ جب کر پشن کر نیوالوں کو سزائیں ملے گی تو پھر اس ملک میں کسی کو کر پشن اور لوٹ مار کر نے کی جرات نہیں ہوگی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات