کسانوں کو معیاری زرعی ادویات کی فراہمی کے حوالے سے بھی یہ اتھارٹی موثر کردار ادا کرے گی‘شہباز شریف

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے بورڈ کا پہلا اجلاس ، اتھارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کی تشکیل اور دیگر امور کی منظوری عوام کو معیاری ادویات اور ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،صوبے سے جعلی ادویات اور ملاوٹ شدہ خوراک کی تیاری اور فروخت کے گھناؤنے کاروبار کو جڑسے اکھاڑ پھینکیں گے،جعلی زرعی ادویات کے کاروبار کے ذریعے کسی کو کسانوں کا معاشی قتل نہیں کرنے دیں گے‘وزیراعلیٰ پنجاب

جمعرات 5 جنوری 2017 22:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے بورڈ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں اتھارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کی تشکیل اور دیگر امور کی منظوری دی گئی-وزیر اعلی شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری ادویات اور ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے -کسانوں کو معیاری زرعی ادویات کی فراہمی کے حوالے سے بھی یہ اتھارٹی موثر کردار ادا کرے گی-انہوں نے کہا کہ خوراک اور ادویات کے نام پر عوام کو زہر کھلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور جعلی زرعی ادویات کے کاروبار کے ذریعے کسی کو کسانوں کا معاشی قتل نہیں کرنے دیں گے - صوبے سے جعلی ادویات اور ملاوٹ شدہ خوراک کی تیاری اور فروخت کے گھناؤنے کاروبار کو جڑسے اکھاڑ پھینکیں گی-جعلی ، غیر معیاری ادویات کے گھناؤنے کاروبار کے خاتمے کیلئے اتھارٹی کا قیام انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس اتھارٹی کے قیام کا مقصد ادویات اور خوراک کے کاروبار میں موجود خرافات کو دور کرنا ہے - انہوںنے کہا کہ پنجاب ایگریکلچرفوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ذریعے ایک خود مختار نظام لا رہے ہیں -اس نئے نظام سے دہائیوں سے خوراک اور ادویات کے کاروبار میں موجود خرابیاں دور ہوں گی- معیاری خوراک اور ادویات صحت مند معاشرے کی تشکیل اور معیاری زرعی ادویات زراعت کے فروغ کیلئے ضروری ہیں - وزیر اعلی نے کہا کہ اتھارٹی میں ممبر زراعت ، ممبر فوڈ اور ممبر ڈرگ بھی شامل ہوں گے جو اپنے شعبوں سے متعلق تمام امور سرانجام دیں گے - وزیر اعلی نے اتھارٹی کے امورچلانے کیلئے فنانس ، ٹیکنیکل ، ہیومن ریسورس اور پرکیور منٹ کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پیفڈا سائنس لیبارٹری کے قیام کے منصوبے کو پیشہ وارانہ انداز سے تیز رفتاری سے آگے بڑھایا جائے کیونکہ منصوبے کا تعلق براہ راست انسانی صحت سے جڑا ہے اس لئے منصوبے میں ایک دن کی بھی تاخیر قابل برداشت نہیں- وزیر اعلی نے ہدایت کی کہمنصوبہ کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ مشینری منگوائی جائی- منصوبے کیلئے شفاف انداز سے بھرتی کا عمل مکمل کیا جائے اور عملے کی بیرون ملک سے تربیت کرائی جائی- انہوںنے کہا کہ اتھارٹی کے بورڈ میں نجی شعبہ سے ماہرین شامل کئے گئے ہیں ان کے تجربات سے استفادہ کریں گے -ڈائریکٹر جنرل پیفڈاڈاکٹر محمد اشرف طاہر نے اتھارٹی کے تنظیمی ڈھانچے اور دیگر امورپر بریفنگ دی-صوبائی وزراء بلال یاسین ، خواجہ سلمان رفیق ، خواجہ عمران نذیر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، سیکرٹریززراعت ، خزانہ ، صحت ، خوراک ، نجی شعبہ کے ماہرین اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت کی جبکہ چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات جہانزیب خان نے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میںشریک ہوئی-

متعلقہ عنوان :