وفاقی وزیر سے رومانیہ کے سفیر کی ملاقات ،ْفوجی تکنیکی تعاون سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

باہمی دلچسپی کے شعبوں میں باقاعدگی سے وفود کے تبادلے ہونے چائیں ،ْوفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی گفتگو

جمعرات 5 جنوری 2017 22:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2017ء)وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے رومانیہ کے سفیر نیکولا گولانے ملاقات کی جسمیں دونوں ممالک نے فوجی تکنیکی تعاون سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دی جارہی ہے ۔

انہوں نے زور دیا کہ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں باقاعدگی سے وفود کے تبادلے ہونے چائیں ۔ دونوں رہنماوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ دونوں ممالک میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے مشترکہ منصوبوں میں باہمی تعاون کے ذریعے استفادہ حاصل کیا جائے ۔ رومانیہ کے سفیر نیکولا گولا نے کہا کہ پاکستان اور رومانیہ کے درمیان گہرے تعلقات ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارے لئے اہم ملک ہے جہاں پر ترقی کے بہت سے شعبے موجود ہیں ‘پاکستان اچھا میزبان ملک ہے جہاں ورکنگ ڈیموکریسی ‘ مستحکم معشیت ہے ۔

انہوں نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔انہوں نے پاکستان کے ساتھ تجارتی حجم بڑھانے کی خواہش ظاہر کی ۔وفاقی وزیر دفاعی پیداوارا رانا تنویر حسین نے بین الاقوامی فورمز میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے پر رومانیہ کے کردار کو سراہا ۔انہوں نے زور دیا کہ باقاعدہ باہمی روابط دونوں ممالک کے درمیان دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے میں اہم کردار ادا کرینگے جو کہ دونوں ممالک کے لئے فائدہ مند ہیں ۔