ْکراچی میں ہی اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں نہیں ہورہی ہیں،ایسا ہر جگہ ہوتا ہے۔ آئی جی سندھ

کراچی کو کور کرنے کیلئے ایک لاکھ کیمرے درکار ہیں،جس کے کیلئے حکومت کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ اے ڈی خواجہ

جمعرات 5 جنوری 2017 22:53

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2017ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ کراچی میں ہی اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں نہیں ہورہی ہیں،ایسا ہر جگہ ہوتا ہے۔پولیس روزانہ کی بنیاد پر شہر سی2گینگ پکڑتی ہے،کراچی کو کور کرنے کیلئے ایک لاکھ کیمرے درکار ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ شہر قائد میں پولیس ہر روز کارروائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں 2سے 3 گینگ پکڑتی ہے ۔

اور جب انہیں عدالتوں میں پیش کیا جاتاہے۔تو وہاں بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان کیخلاف ایک توگواہی کیلئے کوئی بھی سامنے نہیں آتا اور اوپر سے کیس بھی سست روی سے چلتے ہیں۔جس کانتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ملزمان کچھ دن بعد ضمانت پر رہا ہوکر باہر آجا تے ہیں اور پھر وارداتیں شروع کردیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو کور کرنے کیلئے ایک لاکھ کیمرے درکار ہیں،جس کے کیلئے حکومت کو آگاہ کردیا گیا ہے۔شہر میں جو کیمرے لگے ہوئے وہ ناکافی ہیں۔ ان میں ایک مسئلہ یہ ہے کہ وہ 2میگا پکسلز کے ہیں جن سے ملزمان کی شناخت میں بھی مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے اور بعض اوقات تو ملزمان کے چہرے برائے نام دکھائی دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :