سال 2016 کے دوران جاز کیش موبائل اکاؤنٹ سے 100ملین سے زائد ٹرانزیکشنز کی گئیں

جمعرات 5 جنوری 2017 22:53

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2017ء) سال 2016 کے دوران جاز کیش موبائل اکاؤنٹ سے 100ملین سے زائد ٹرانزیکشنز کی گئیں جو ایک ریکارڈ ہے اور 2015 کے مقابلہ میں چار گنا زیادہ ہے۔اس کے علاوہ ہر ماہ 1.5ملین ایکٹو موبائل اکاونٹس کے ساتھ جاز کیش کو موبائل اکاؤنٹس کی کیٹگری میں فنانشل سروسز فراہم کرنے والے مارکیٹ لیڈر کی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔

اس سنگ میل کے حصول پر تبصرہ کرتے ہوئے جاز کی وائس پریزیڈنٹ ڈیجیٹل اینڈ فنانشل سروسز، انیقہ افضل ساندھو نے کہا،’’یہ ہم سب کے لیے انتہائی خاص لمحہ ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل 2013 میں جب ہم اس ڈویژن کے قیام کے ابتدائی مرحلہ میں تھے، ہماری شدید خواہش تھی کہ ہم 2016 تک مارکیٹ لیڈر بن جائیں۔زبردست ٹیم ورک اور کسٹمرز کے اعتماد کے باعث ہم نے یہ سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

اب over-the-counter کے مقابلہ میں رقم کی منتقلی کے لیے ٹرانزیکشنز موبائل اکاؤنٹس کے ذریعہ زیادہ ہو رہی ہیں جس سے نہ صرف ہماری کامیابی کا اظہار ہوتا ہے بلکہ یہ بھی کہ ہم نے کسٹمرز کی تربیت بھی کی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ میں چاہتی ہوں کہ ہم اس موقع پر وارد کے کسٹمرز کو بھی جاز کیش کے لیے خوش آمدید کہیں۔ہم اپنے تمام کسٹمرز کو ممکن حد تک بہترین مالی سولوشنز فراہم کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :