پنجاب فو ڈاتھا رٹی نے کاکروچ بر آمد ہونے پرریسٹورنٹ سر بمہرکر دیا

جمعرات 5 جنوری 2017 22:37

پنجاب فو ڈاتھا رٹی نے کاکروچ بر آمد ہونے پرریسٹورنٹ سر بمہرکر دیا
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2017ء) پنجاب فو ڈاتھا رٹی نے شہر کے مختلف علاقوں اور مری میں اشیاء خوردونوش بنانے اور بیچنے والوں کی چیکنگ کے دوران ایک ریسٹورنٹ کو سر بمہر جبکہ متعدد کو وارننگ جاری کر دی ۔ راولپنڈی میں شمس آباد، ڈھوک کالا،فاروق اعظم روڈ،ٹیپو روڈ موتی محل،مال روڈ،راجہ بازار،کے۔ آر۔ایل روڈدین پلازہ، مین پیر ودھائی،،لیاقت روڈ،کالج روڈ اور گلشن آباد میں چیکنگ کی گئی۔

دوران معائنہ پلاؤ گھراور وائیٹ اونین کو صفائی کے نا قص انتظام ،کچن مین حشرات کی موجودگی ، ملازمین کی ذاتی صفائی اور حفظان صحت کا خیال نہ رکھنے ،حسن فوڈز ،بسمہ اللہ نمکو،عباسی پولٹری ،پارک ویو ریسٹورنٹ ،بوندی پروڈکشن یونٹ،ملک سراج پولٹری،عباسی پولٹری،کاشف فوڈز اور نگارپروڈکشن یونٹ کوکھانے پینے کی اشیاء زمین پر رکھنے ، برتن انتہائی گندی حالت میں ہونے کھانے کا کھلاتیل استعمال کرنے اور نیلے ڈرم میںرکھنے، برتنوں کی دھلائی کے نامناسب انتظام ،حفظان صحت کا خیال نہ رکھنے ،گندے فرش اور دیواروں کی بناء پربہتری کے نوٹس دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

مری میں تھالی ریسٹورنٹ کو ناقص صفائی کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی، کچن میں کاکروچوں کی موجودگی اور وارننگ نوٹس پر عمل نہ کرنے پر سیل جبکہ پلائو گھر کو ناقص صفائی پر 50ہزار جرمانہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :