راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہو گی

خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات

جمعرات 5 جنوری 2017 22:01

راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ..

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2017ء) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہو گی جبکہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور ڈویژن)، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب ڈویڑن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کی توقع ہے۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویژن)، خیبرپختونخوا، فاٹا، کوئٹہ، ژوب ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی،گوجرانوالہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی جبکہ پنجاب کے میدانی علاقے اور بالائی سندھ شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔

سب سے زیادہ بارش کشمیر میں گڑھی دوپٹہ میں 13 ملی میٹر ہوئی، اس کے علاوہ مظفر آباد 08، راولاکوٹ 05، خیبر پختونخوا میں کامرہ، دیر 08، پاراچنار، پٹن 05، رسالپور، ایبٹ آباد 04، پشاور 03، چراٹ، کوہاٹ، مالم جبہ، بالاکوٹ 02، پنجاب میں راولپنڈی، مری 03، اسلام آباد 02 جبکہ سیالکوٹ کے مقام پر01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ کالام میں09، مالم جبہ 04، مری 03 اور دیر میں 01 انچ برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔ جمعرات کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت گلگت بلتستان(سکردو منفی11،گوپس منفی06،استور،بگروٹ منفی03،ہنزہ منفی02 )،فاٹا: پاراچنار منفی05، بالائی خیبرپختونخواہ ( کالام منفی04،مالم جبہ منفی03، دیر منفی 02)، شمالی بلوچستان (قلات منفی01) ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :