قاضی حسین احمد کی چوتھی برسی کل منا ئی جا ئے گی

جمعرات 5 جنوری 2017 21:41

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2017ء) سابق امیرجما عت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد کی چوتھی برسی کل مورخہ 6جنوری کومنا ئی جا ئے گی۔جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ملک بھر میں تعز یتی ر یفر نس اور مختلف تقر یبات کا اہتمام کیا جا ئیگا۔ ملک و قو م اورجماعت اسلامی کیلئے خدمات پر مقر رین قاضی حسین احمد مرحوم کوخر اج عقید ت پیش کر یںگے، قاضی حسین احمد مرحوم1938ء میں صو بہ خیبر پختو ا کے شہر نوشہرہ میں پیدا ہو ئے، انہوں نے اپنے سیا سی سفر کا آغاز1970ء میںجما عت اسلامی سے کیا۔

(جاری ہے)

قاضی حسین احمد1978ء میں جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری اور 1987ء میں مر کزی امیر منتخب ہو ئے ، وہ 2004ء تک چار مر تبہ امیر جماعت اسلامی، 1985ء اور 1992ء میں دومر تبہ سینیٹر،2002ء کے انتخا بات میں دو حلقوں سے رکن قو می اسمبلی منتخب ہو ئے۔ قاضی حسین احمد مرحوم ایک بلند پا یہ سیا ستدان اور ممتاز عالم دین تھے۔ انہوںنے ملکی سیا ست میں بے پنا ہ مقبو لیت حا صل کی،انکی جماعت کا ظالموں کے خلاف نعر ہ ’’ظا لمو قا ضی آر ہا ہے‘‘ ، بہت مقبو ل ہوا، قاضی حسین احمد 6جنوری2013ء کو اسلام آباد میں دل کے عا ر ضہ کے سبب انتقال کر گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :