بنوں،اقوام خدری ممند خیل کا ضلعی انتظامیہ کیساتھ جرگہ کے باوجود لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہونے پر وزیر اعلیٰ ہاؤس تک لانگ مارچ کا اعلان

جمعرات 5 جنوری 2017 21:10

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2017ء) اقوام خدری ممند خیل نے ضلعی انتظامیہ کیساتھ جرگہ کے باوجود لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہونے پر وزیر اعلیٰ ہاؤس تک لانگ مارچ کا اعلان کر دیا، قبائل کے جرگہ سے خطاب کرتے ہُوئے امیر ملک عبدالغفور عرف متو کان ،ڈسٹرکٹ کونسلر ملک میر شمد خان ،فیض محمد نوجوانان صدر ، حاجی میر سلام ،رحیم اللہ اور محمد اعظم کا کہنا تھا کہ واپڈا کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج پر ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ دنوں مذاکرات میں بارہ گھنٹے بجلی فراہمی کی یقین دہانی کرا ئی تھی مگر آج اس کے باوجود بھی ہمارے علاقوں کو بجلی میسر نہیں ہمارے گھراور مساجد میں پانی ناپید ہے اُن کا کہنا تھا کہ کرم گڑھی بجلی فیڈر ہمارے علاقے میں واقع ہے اور ذمہ داری بھی ہم پر ہے اِنہیں نقصان پہنچنے کی صورت میں ہمیں چالیس ایف سی آر کے تحت گرفتار کیا جا تا ہے مگر فائدہ دیگر اقوام کو پہنچ رہا ہے اس لئے ہمارے لئے بجلی فیڈر الگ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

جرگہ نے فیصلہ دیا کہ آج ضلعی انتظامیہ کیساتھ ایک مرتبہ پھر جرگہ کیا جائے گا اگر مطمئن نہ ہوئے احتجاج کریں گے مطمئن ہو ئے تو جمعرات کے روز دو بارہ جرگہ ہوگا۔