دشمن بلوچستان میں بے امنی اور عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں لیکن ہم نے ان کے سازشوں کو ناکام بنادیا۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام منعقدہ سیمنار سے خطاب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 5 جنوری 2017 18:14

دشمن بلوچستان میں بے امنی اور عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں میں لگے ..

خضدار(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05جنوری۔2017ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن بلوچستان میں بے امنی اور عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں لیکن ہم نے ان کے سازشوں کو ناکام بنادیا۔ بلوچستان اپنی جغرافیائی اہمیت کی وجہ سے سب کی توجہ کا مرکز بناہوا ہے اور خطے کی اقتصادی ترقی میں اس کا کردار انتہائی اہم ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار خضدار میں بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام منعقدہ سیمنار سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان سردار ثناءاللہ خان زہری اور کمانڈر سدرن کمانڈ جنرل عامر ریاض بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ آج بلوچستان پہلے سے زیادہ مضبوط، مربوط اور بحالی کی راہ پر گامزن ہے، گوادر پورٹ، 870 کلو میٹر طویل سڑک کی تعمیر اور چائنا پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) منصوبے کو عملی جامع پہنانا ہمارے قومی عزم کی دلیل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی و صوبائی حکومت اور فوج ملک کر بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن کوششیں کررہی ہے جس میں وہ کافی حد تک کامیاب ہوچکے ہیں۔آرمی چیف نے خاص طور پر تقریب میں شریک نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستان کا مستقبل ہیں آپ کو پاکستان کو اس مقام تک پہچانے کی کوششوں کی قیادت کرنی ہے جس کا وہ حق دار ہے، لہٰذا چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوجائیں، موقعوں سے فائدہ اٹھائیں اور ہم سب کا سر فخر سے بلند کردیں۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی ترقی و خوشحالی کے لیے ہمیں پورے خطے کو ایک دوسرے سے جوڑنے کے اپنے وژن پر توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت ہے۔