فلپائن ، سیکیورٹی فورسز کے حملے میں داعش نواز اہم عسکریت پسند رہنما ہلاک ، 3 ساتھی گرفتار

جمعرات 5 جنوری 2017 14:40

منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2017ء) فلپائنی سیکیورٹی فورسز کے حملے میں ایک اہم عسکریت پسند رہنما مارا گیا غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائنی پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے انصار الخلیقہ فلپائن کے بانی اور راہنما محمد جعفر میگوید کا پیھچا کرتے ہوئے جنوبی جزیرہ مینداتار میں اسے نشانہ بناتے ہوئے ہلاک کیا ہے جبکہ اس کے تین ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد جعفر میگوید مختلف بم دھماکوں اور عام شہری ہلاکتوں میں ملوث تھا بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد اور اس کے ساتھیوں نے اپنے کیمپوں پر داعش کے جھنڈے بھی لہرا رکھے تھے جبکہ وہ عراق اور شام میں جنگجوئوں کی حمائت حاصل کرنے کے لئے برسرپیکار تھے ۔

متعلقہ عنوان :