پاناما لیکس :وزیراعظم نوازشریف کے وکیل نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروادیا- ایسا لگتا ہے بارہ ملین درہم دو عشروں تک خرچ نہیں ہوئے، گلف اسٹیل کی فروخت کی رقم وزیر اعظم کے بینک اکاونٹ میں رہی-سپریم کورٹ
میاں محمد ندیم جمعرات 5 جنوری 2017 13:51
ا سلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05جنوری۔2017ء) پاناما لیکس کے معاملے پر دائر درخواستوں کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے نئے لارجر بینچ دوسرے روز بھی جاری رکھی جبکہ وزیراعظم نوازشریف کے وکیل نے بینچ کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات جمع کروا دیئے ہیں۔سپریم کورٹ میں نواز شریف کے وکیل مخدوم علی خان کی جانب سے جمع کروائے گئے، جواب میں وزیراعظم کی اب تک کی سیاسی تعیناتیوں سے متعلق تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔
جن میں بتایا گیا ہے کہ نوازشریف 25 اپریل 1981 تا 28 فروری 1985 وزیرخزانہ پنجاب رہے‘19 اپریل 1985 تا 30 مئی 1988 وزیراعلیٰ پنجاب رہے‘31 مئی 1988 سے 2 دسمبر 1988 نگران وزیراعلیٰ پنجاب رہے‘2 دسمبر 1988 تا 6 اگست 1990 وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے پر فائز رہے‘6 نومبر 1990 تا 18 اپریل 1993 پہلی بار وزیر اعظم منتخب ہوئے‘18 جولائی 1993 اسمبلی سے استعفی دیا‘19 اکتوبر 1993 تا 5 نومبر 1996 اپوزیشن لیڈر کی ذمہ داریاں سرانجام دیں‘17 فروری 1997 تا 12 اکتوبر 1999 دوسری بار وزیراعظم منتخب ہوئے‘عدالت میں جمع کرائے گئے جواب کے مطابق 12 اکتوبر 1999 کو پرویز مشرف کی جانب سے مارشل لاءلگائے جانے کے بعد وزیراعظم کو 10 دسمبر 1999 کو جلاوطن کردیا گیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.