امریکی وزارت خارجہ نے خلیجی ممالک کو40ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 5 جنوری 2017 13:31

امریکی وزارت خارجہ نے خلیجی ممالک کو40ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی ..

ریاض(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05جنوری۔2017ء) امریکی وزارت خارجہ نے خلیجی ممالک کے دفاعی نظاموں کو مضبوط بنانے کی منظوری دے دی ہے۔عرب نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی انتظامیہ کے اعلان میں بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں خلیجی ممالک کو مجموعی طور پر 40 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے قطر کے ساتھ طے پایا جانے والا معاہدہ پہلے نمبر پر ہے۔

دوسرے نمبر پر کویت کے ساتھ کیا جانے والا معاہدہ ہے جس میںF\A-18 ماڈل کے 28 سپر ہورنٹ طیارے اور 218 ٹینک مع ساز و سامان شامل ہیں۔ادھر سعودی عرب نے بھی سی ایچ -47 ٹرانسپورٹ طیاروں کی خریداری کا سودا کیا ہے۔اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کے معاہدے میں اے ایچ - 64 ماڈل کے 28 حملہ آور اپاچی ہیلی کاپٹروں کی خریداری شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :