78سالہ بوڑھی عورت کی صحت کا ایک ہی راز۔ ہر روز 2 کلو گرام ریت کھانا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 4 جنوری 2017 23:35

78سالہ بوڑھی عورت کی صحت کا ایک ہی راز۔ ہر روز 2 کلو گرام ریت کھانا

ایک عورت کا کہنا ہے کہ 6 دہائیوں سے روز 2 کلو ریت اور بجری کھانے کے باعث وہ اب تک تندرست ہے۔
78سالہ کسماوتی کا کہنا ہے کہ وہ ہرروز کئی گھنٹوں تک ریت کھاتی ہے۔کسماوتی کا کہنا ہےکہ وہ وہ 63سالہ سے ریت اور بجری کھا رہی ہے اور اسے نہیں لگتا ہے کہ یہ نقصان دہ ہے۔اس کا کہنا ہے کہ ریت کھانے کے باوجود اس کے دانت، معدے اور منہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

اس نے بتایا کہ وہ سخت پتھر کو بھی دانتوں سے توڑ لیتی ہے۔

(جاری ہے)

کسماوتی کا کہنا ہے کہ دو کلو ریت کھانے کے باوجود اسے کبھی ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں پڑی۔
اس کا کہنا ہے کہ اسے یہ عادت 15سال کی عمر میں لگی تھی، اسے پہلے پہل پیٹ میں درد ہوا مگر پھر سب کچھ ٹھیک ہوگیا۔
کسماوتی کا کہنا ہےکہ ریت میں موجود معدنیات اسے طاقت دیتی ہیں۔کسما کے پوتے اس کی منت سماجت کرتے ہیں کہ وہ ریت کھانے کی عادت چھوڑ دے تاہم اس عادت سےچھٹکارا پانے کی ادویات کھانے کے باوجود وہ اسے چھوڑ نہیں پا رہی۔کسما کا کہنا ہے کہ میں صحت مند ہوں اور یہ ریت کی وجہ سے ہی ہے۔

78سالہ بوڑھی عورت کی صحت کا ایک ہی راز۔ ہر روز 2 کلو گرام ریت کھانا