سروس ڈاگ سے سرفنگ ڈاگ۔ کتے نے سرفنگ کر کے فلاحی کاموں کےلیے5 لاکھ ڈالر جمع کر لیے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 4 جنوری 2017 23:35

سروس ڈاگ سے سرفنگ ڈاگ۔ کتے نے سرفنگ کر کے فلاحی کاموں کےلیے5 لاکھ  ڈالر ..

واشنگٹن۔ سرفنگ کرنے والے ایک کتے نے 6 سالوں کے دوران فلاحی کاموں کے لیے چندہ جمع کرنے کی تقریبات میں شریک ہو کر تقریباً 5لاکھ ڈالر جمع کر لیے ہیں۔
ریکوچیٹ ،جسے صرف سرفائس(SURFice) ڈاک کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، نے معذور بچوں کی فلاح کے لیے 250 مختلف تقریبات میں شریک ہو کر 5 لاکھ ڈالر جمع کر لیے ہیں۔

(جاری ہے)


ریکوچیٹ کی تربیت تو معمر اور معذور افراد کی مدد گار کے طور پر ہوئی تھی لیکن کئی ماہ کی تربیت کے بعد بھی اس نے پرندوں کے پیچھے بھاگنا نہ چھوڑا تو مجبوراً اس کے ٹرینٹر نے اس کی ٹریننگ بند کر دی تاہم جلد ہی ٹرینر کو اندازہ ہوگیا کہ ریکوچیٹ کو سرفنگ بہت زیادہ پسند ہے، اس کےبعد ریکوچیٹ کی سرفنگ ڈاگ کےطور پر ٹریننگ شروع کر دی گئی۔

2009 سے ہی ریکوچیٹ سرفنگ کر رہی ہے اور سرفنگ سے ہی معذور افراد کےلیے فنڈز جمع کرکے ان کےعلاج میں مدد کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :