آپریشن کے 18 سال بعد ایک شخص کے پیٹ سے جراحی میں استعمال ہونے والے قینچی نکل آئی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 4 جنوری 2017 23:35

آپریشن کے 18 سال بعد ایک شخص کے پیٹ سے جراحی میں استعمال ہونے والے قینچی ..

تھائی گوین، ویت نام۔ ایک شخص کے پیٹ میں درد کا اختتام پیٹ کی جراحی کی صورت میں نکلا۔ ڈاکٹروں نے آپریشن کر کے اس کے پیٹ میں موجود درد کا باعث بننے والی قینچی کو نکال لیا ہے۔یہ قینچی 18سال سے اس کے پیٹ میں ہے۔
54سالہ ما وان نہت کا آپریشن ہفتے کے دن ویٹ ڈوک ہوسپیٹل ہنوئی میں ہوا۔

(جاری ہے)

ماوان کا الٹرا ساؤنڈ 27دسمبر کو ہوا تھا، جس کے بعد ایکسرے سے پتا چلا کہ اس کے پیٹ میں قینچی ہے۔
ماوان کا کہنا ہے کہ شاید یہ قینچی 1998 میں ایکسیڈنٹ کی وجہ سے ہونے والے آپریشن کے بعد اس کے پیٹ میں رہ گئی تھی۔ڈاکٹروں نے 6 انچ کی قینچی کو کامیابی سے پیٹ نے نکال لیا۔ امید ہے کہ ماوان کو 10دن بعد ہسپتال سے چھٹی مل جائے گی۔