استنبول کے ریسٹورنٹ میں فائرنگ ، متعدد افراد زخمی،پولیس کا علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن

بدھ 4 جنوری 2017 23:31

استنبول کے ریسٹورنٹ میں فائرنگ ، متعدد افراد زخمی،پولیس کا علاقے کو ..
استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جنوری2017ء) ترکی کے شہر استنبول میں ایک ریسٹورنٹ میں فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق استنبول کے ضلع فاتح کے ایک ریسٹورنٹ میں نامعلوم حملہ آوروں نے داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد 2 ہے اور وہ مسلسل فائرنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ ترکی میں نئے سال کے موقع پر بھی ایک نائٹ کلب میں فائرنگ ہوئی تھی جس کے نتیجے میں 39 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :