کراچی میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس انسپکٹر سمیت 3افراد زخمی

بدھ 4 جنوری 2017 23:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جنوری2017ء) کراچی میں راشد منہاس روڈپرلال فلیٹ کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے 3افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایس پی تھانہ گلشن اقبال کا کہنا تھا کہ نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک پولیس انسپکٹر کونشانہ بنایاہے جو فیروزآباد تھانے میں تعینات ہے۔فائرنگ کے باعث زخمی ہونے والوں میں ایک پولیس انسپکٹر،ایک ساتھی اور راہگیر شامل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس انسپکٹر موٹرسائیکل پرسوار تھا جبکہ ملزمان کار میں سوار تھے جن کی شناخت نہیں کی جاسکی ۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :