پاکستان اور چین دہرے معیار کی بجائے دہشت گردی کی برائی کو گہرائی سے سمجھنے کی کوشش کریں ،بھارت کا انتباہ
ہمیں چین سے امید تھی کہ وہ دہشتگردی کے حوالے سے دنیا کی آواز کو سنے گا اور دہشتگردی کے خطرات کو پہچانے گا،چین کو بھی دہشتگردی کے مسائل کا سامنا ہے ،بھارتی وزیر مملکت برائے امور خارجہ ایم جے اکبر
بدھ 4 جنوری 2017 23:31
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جنوری2017ء) بھارت نے پاکستان اور چین کو خبردار کیا ہے کہ وہ دہرے معیار کی بجائے دہشت گردی کی برائی کو گہرائی سے سمجھنے کی کوشش کریں ، ہمیں چین سے امید تھی کہ وہ دہشتگردی کے حوالے سے دنیا کی آواز کو سنے گا اور دہشتگردی کے خطرات کو پہچانے گا ۔
(جاری ہے)
بدھ کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر مملکت برائے امور خارجہ ایم جے اکبر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں مولانا مسعود اظہر پر پابندیوں کے حوالے سے چین کی جانب سے بھارتی درخواست کو مسترد کیے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چین سے امید تھی کہ وہ دہشتگردی کے حوالے سے دنیا کی آواز کو سنے گا اور دہشتگردی کے خطرات کو پہچانے گا ۔
ہم امید کرتے ہیں کہ چین دہشتگردی کے حوالے سے دنیا کی آواز کو سنے گا یہ صرف بھارت کی آواز نہیں ۔ بھارتی وزیر مملکت نے کہا کہ چین دہشتگردی کے حوالے سے دہرے معیار کا مظاہرہ نہ کرے بلکہ وہ دہشتگردی کی برائی کو گہرائی سے سمجھنے کی کوشش کرے ۔ چین کو بھی دہشتگردی کے مسائل کا سامنا ہے ۔ چین اسے سمجھنے کی کوشش کرے اور باہمی معاہدوں کے تحت ان پر عمل کرے ۔ ہمیں امید ہے کہ چین اس برائی کو سمجھنے کی کوشش کرے گا ۔ امید ہے کہ پندرہ ممبران میں سے چودہ اس پر متفق ہونگے ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.