حلب میں پاکستانی نژاد ترک شہری کی پاکستان بیکری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 4 جنوری 2017 23:03

حلب میں پاکستانی نژاد ترک شہری کی پاکستان بیکری

حلب(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04جنوری۔2017ء) شام کے جنگ زدہ شہر حلب میں پاکستانی نژاد ترک شہری نے متاثرہ شہریوں میں خوراک کی قلت کو پورا کرنے کے لیے پاکستان بیکری کے نام سے روٹیاں بنانے کا کیمپ قائم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان بیکری کے نام سے قائم کردہ روٹی کیمپ سے حلب اور اس کے قریبی شہروں میں روٹیاں تقسیم کی جائیں گی، لوگوں کی مدد کے لیے خوبائب فاونڈیشن کی جانب سے پاکستان بیکری کے نام سے ایک کیمپ میں روٹیاں بنانے کا کارخانہ نصب کیا گیا ہے۔پاکستانی نژاد ترک شہری نے کچھ لوگ رکھے ہوئے ہیں جو روزانہ ایک لاکھ روٹیوں کے بیگ حلب اور اس کے قریبی شہروں میں جنگ سے متاثرہ افراد میں تقسیم کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :