میری خواہش اور کوشش ہے کہ اقتصادی راہداری سے بلوچستان کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے ہم بیجنگ میں منعقدہ جے سی سی کے اجلاس میں صوبے کے اہم منصوبوں کو اقتصادی راہداری کا حصہ بنانے کیلئے بھرپور تیاری کے ساتھ شریک ہوئے جس کے نتیجے میں بلوچستان کے 12اہم منصوبوں کو اقتصادی راہداری کا حصہ بنانے کی منظوری دی گئی جو ایک تاریخی پیشرفت ہے ،اقتصادی راہداری منصوبہ میں بلوچستان اور گوادر بندرگاہ کو کلیدی اہمیت حاصل ہے اس کی تکمیل سے بلوچستان صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بننے جارہا ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی وفد سے گفتگو

بدھ 4 جنوری 2017 23:31

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کو صوبائی وزراء کی جانب سے اقتصادی راہداری میں بلوچستان کے 12اہم اور بڑے منصوبوں کی شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس حوالے سے ان کی کاوشوں کو سراہا گیا ہے صوبائی وزراء کے کہنا ہے کہ ان منصوبوں کی اقتصادی راہداری کے منصوبہ میں شمولیت سے بلوچستان میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا اور ان منصوبوں کے ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گے وزیراعلیٰ بلوچستان سے صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل ، صوبائی مشیران، سردار در محمد ناصر، محمد خان لہڑی، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی میر امان اللہ خان نوتیزئی ،اراکین اسمبلی طاہر محمود خان اور محترمہ انیتاعرفان نے یہاں ملاقات کی اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کی خواہش اور کوشش ہے کہ اقتصادی راہداری سے بلوچستان کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے ہم بیجنگ میں منعقدہ جے سی سی کے اجلاس میں صوبے کے اہم منصوبوں کو اقتصادی راہداری کا حصہ بنانے کیلئے بھرپور تیاری کے ساتھ شریک ہوئے جس کے نتیجے میں بلوچستان کے 12اہم منصوبوں کو اقتصادی راہداری کا حصہ بنانے کی منظوری دی گئی جو ایک تاریخی پیشرفت ہے انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ میں بلوچستان اور گوادر بندرگاہ کو کلیدی اہمیت حاصل ہے اس کی تکمیل سے بلوچستان صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بننے جارہا ہے صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل نے ژوب مغل کوٹ شاہراہ کی اپ گریڈیشن کے فیزI کو اقتصادی راہداری منصوبہ کا حصہ بنانے پر ژوب کے عوام اور اپنی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ راہداری کے مغربی روٹ کی اس شاہراہ کی توسیع کا منصوبہ اہم پیشرفت ہے جس سے ژوب میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر موجود وزیراعلیٰ کے پولیٹیکل ایڈوائزر جمال شاہ کاکڑ نے بھی مذکورہ منصوبے کی تکمیل کیلئے وزیراعلیٰ کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :