پولیو کے قطرے پلانے کی(تین روزہ) قومی مہم 16جنوری سے شروع ہوگی

بدھ 4 جنوری 2017 23:25

پولیو کے قطرے پلانے کی(تین روزہ) قومی مہم 16جنوری سے شروع ہوگی
خانیوال ۔04جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2017ء) ضلعی افسر صحت ڈاکٹر حافظ غلام مرتضیٰ کسرا کی طرف سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں بتایا گیا کہ محکمہ صحت ضلع خانیوال کی طرف سے پولیو کے خاتمہ کیلئے گھر گھر پولیو کے قطرے پلانے کی(تین روزہ) قومی مہم 16تا18جنوری کو منائی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

اس قومی مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر پانچ لاکھ چودہ ہزار 214بچو ں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے اس مہم کے دوران 1010موبائل ٹیمیں ‘114ہیلتھ فیسلٹی ٹیمیں ‘66ریلوے سٹیشن و بس اسٹینڈز و ویگن سٹینڈز ٹیمیں ‘ایریا انچارجز229اور زونل سپروائزر 100ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔

ڈی ایچ او خانیوال نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے 5سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین ضرور پلوائیں اور عمر کی معذوری سے نجات دلائیں اگر کسی وجہ سے یہ ٹیمیں آپ کے گھر نہ پہنچیں تو اپنے بچو ں کو حفاظتی ٹیکوں کے مراکز یا بنیادی مراکز صحت پر جاکر پولیو ویکسین کے حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں کسی شکایت یا معلومات کے لیے پولیو کنٹرول روم ڈپٹی کمشنر آفس 065-9200147-48پر کال کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :