محکمہ اقلیتی امور نے 6ما ہ کے دورا ن 3492افرا دمیں تعلیمی اسکا لر شپ اور لڑ کیو ں کی شادی کی مد میں 2 کرو ڑ رو پے تقسیم کئے ۔ ڈاکٹر کٹھو مل جیون

بدھ 4 جنوری 2017 23:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے معا ون خصو صی برا ئے اقلیتی امور ڈاکٹر کٹھو مل جیون نے کہا ہے کہ موجودہ سندھ حکومت اقلیتی برادری کو آئین پاکستان کے مطابق حقوق فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں ان کی فلاح و بہبود کے لئے محکمہ اقلیتی امور نے گزشتہ 6ماہ کے دوران 3492 افراد میں تعلیمی اسکالر شپ، طبی اور مالی معاونت اور لڑکیوں کی شادی کی مد میں تقریباًً 2کروڑ روپے کی رقم تقسیم کی گئیں۔

جاری اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے اقلیتی برادری کے مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر تسنیم کوثر، انور لال دین، بابرہ اقبال، نوید بھٹی اور دیگر بھی موجود تھے۔ ڈاکٹرکٹھومل جیون نے بتایا کہ تمام مالی معاونت میرٹ کی بنیاد پر ضرورت مند افراد میں تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر کٹھو مل جیون نے مزید کہا کہ اقلیتی برادری ملک کی معاشی ترقی اور استحکام کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ باہمی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہوئے عوامی مسائل کے لئے مل جل کر کام کریں۔ اس موقع پر ڈاکٹر کٹھو مل جیون نے صوبے بھر کے مستحق اور ذہین طلبہ و طالبات سے اپیل کی کہ وہ اپنی جامعات کے توسط سے اسکالر شپ کے لئے درخواست جلد از جلد جمع کروائیں۔

متعلقہ عنوان :