پاکستان رینجرز سندھ کامختلف علاقوں میں ٹارگیٹڈ آپریشن ، 5 ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد

بدھ 4 جنوری 2017 23:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2017ء) پاکستان رینجرز سندھ نے ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران لانڈھی، سائٹ اور جمشید ٹاؤن کے علاقے سے 5 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو رینجرز کے ترجمان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 5 گرفتار ملزمان میں سے 4 کا تعلق ایک سیاسی جماعت کے ملٹری ونگ سے جبکہ ایک سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔