نومنتخب بلدیاتی سربراہان کی پولیس لائن میں یادگارشہداء پرحاضری

بدھ 4 جنوری 2017 23:18

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2017ء) مئیر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں ،ڈپٹی مئیر منور احسان قریشی اور دیوان عباس چیئرمین ضلع کونسل نے گزشتہ روز پولیس لائن ملتان میں یادگارِ شہداء پر آئے اور دعا کی۔

(جاری ہے)

مئیر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں ،ڈپٹی مئیر منور احسان قریشی ،دیوان عباس چیئرمین ضلع کونسل اور سی پی او ملتان نے یادگارِ شہداء پر سلامی دی اورشہید محل کا دورہ کیا ،شہداء کے لئے پھولوں کا گلدستہ شہدا کی یادگار پر پیش کیا اور شہید محل میں موجود کتابچے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔ ہم اپنے شہداء کو کبھی بھی نہیں بھول سکتے۔انہوں نے قوم کے جان و مال کی حفاظت کی خاطر دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس نے مئیر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں ،ڈپٹی مئیر منور احسان قریشی اور دیوان عباس چیئرمین ضلع کونسل کو اپنے ضلع کے افسران سے ملایا۔

متعلقہ عنوان :