ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چٹھہ کی پولیس لائن ملتان میں یادگارِ شہداء پر حاضری

بدھ 4 جنوری 2017 23:18

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2017ء) ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چٹھہ نے گزشتہ روز پولیس لائن ملتان میں یادگارِ شہداء پر آئے اور دعا کی۔

(جاری ہے)

ڈی سی ملتان اور سی پی او ملتان نے یادگارِ شہداء پر سلامی دی اورشہید محل کا دورہ کیا ،شہداء کے لئے پھولوں کا گلدستہ شہدا کی یادگار پر پیش کیا اور شہید محل میں موجود کتابچے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہداء کو کبھی بھی نہیں بھول سکتے۔انہوں نے قوم کے جان و مال کی حفاظت کی خاطر دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :