ملتان پولیس نے 63 موٹر سائیکلیں برآمدکرکے مالکان کے حوالے کردیں۔سی پی او

بدھ 4 جنوری 2017 23:18

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2017ء) ریجنل پولیس آفیسر ملتان سلطان اعظم تیموری اور سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میں کہا ملتان پولیس نے 63 موٹر سائیکلیں برآمد کیں ۔

(جاری ہے)

جن میں 26 موٹر سائیکلیں ڈکیتی کی وارداتوں میں چھینے گئے تھے اور 37 موٹر سائیکلیں چوری ہوئی تھیں۔یہ موٹر سائیکلیں ضلع ملتان کے مختلف تھانہ جات نے برآمد کیںہیں۔آر پی او اور سی پی او نے یہ موٹر سائیکلیں مالکان کے حوالے کیں۔موٹر سائیکل کے مالکان کے حوالے کر کے ان کے لئے چائے کا اہتمام کیا ۔موٹر سائیکل مالکان نے پولیس کی اس کارکردگی کو بہت سراہا اور پولیس کے حق میں نعرے لگائے۔

متعلقہ عنوان :