الحمرا ہال میں( کل )ٹریفک وارڈنز کو رویہ پر لیکچر دیا جائے گا

بدھ 4 جنوری 2017 23:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2017ء) الحمرا ہال نمبر 3میں کل بروز (جمعرات ) کو صبح 11بجے ٹریفک وارڈنز کو رویے پر لیکچر دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

پروفیسر فرح یعقوب تمام وارڈنز کو سڑکوں پر شہریوں سے حسن اخلاق سے پیش آنے پر لیکچر دینگی اور اس سیمینار کی صدارت سی سی پی اولاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس کرینگے جبکہ ا س موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر) سیداحمد مبین، تمام ڈویژنل ایس پیز اور ایجو کیشن سیکشن کے افسران سمیت ٹریفک وارڈنز کی کثیر تعداد شرکت کریگی۔