(ن) لیگ کی حکومت نے کمشنر ی نافذ کرکے بلدیاتی نظام پر شب خون مارا ہے ‘سید صمصام علی بخاری

بدھ 4 جنوری 2017 23:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سیدصمصام علی بخاری نے کہاکہ(ن) لیگ کی حکومت نے کمشنری نظام نافذ کرکے بلدیاتی نظام پر شپ خون مارا ہے ، کمشنری نظام 1961 ء کو انگریز سامراج میں نافذ تھا اوراب 200 سال بعد (ن) لیگ کی حکومت دوبارہ بحال کر کے اسے بلدیاتی نظام کنٹرول کرنے کے لئے استعمال کرنا چاہتی ہے ، انہوں نے کہاکہ کمشنری نظام کے نفاذ سے (ن) لیگ الیکشن میں دھاندلی کا پروگرام بنا چکی ہے ، مردم شماری کے بعد حلقہ بندیا ں کا مرحلہ شروع ہوگا جس کو پنجاب حکومت ڈپٹی کمشنر کے ذریعے کنٹرول کرنا چاہتی ہے ، تحریک انصاف سمیت اپوزیشن کی دیگر جماعتیں اس قانون کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل طے کرکے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے گی اور ان قانون کو ہر گزقبول نہیں کرے گی ، سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ بلدیاتی اداروں کو ان کے اختیارات دلوائیں گے اور بلدیاتی نظام کو اپنی اصلی حالت میںبحال کروائیںگے۔

متعلقہ عنوان :