وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا استاد فتح علی خان کی وفات پر اظہارافسوس

بدھ 4 جنوری 2017 23:17

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے استاد فتح علی خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ انہوں نے ان کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اسے قومی نقصان قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے مرحوم کی بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ کلاسیکی موسیقی کے حوالہ سے استاد فتح علی خان کا بڑا کردار ہے، ان کے پٹیالہ گھرانہ طرز کے کلاسیکل میوزک کو عام آدمی اور کلاسیکل میوزک سمجھنے والے طویل عرصہ تک یاد رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :