پی ٹی آئی کے یوسی چیئرمین 255 واپڈا ٹائون محمد سرور کی کی نمازہ ادا کر دی گئی

عمران خان ، شاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین ، اعجاز چوہدری ، عبدالعلیم خان و دیگر کا اظہار تعزیت

بدھ 4 جنوری 2017 23:11

پی ٹی آئی کے یوسی چیئرمین 255 واپڈا ٹائون محمد سرور کی کی نمازہ ادا کر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے یوسی چیئرمین 255 واپڈا ٹائون محمد سرور کی کی نمازہ جنازہ شاہ ستو کتلہ گا ئوں میں ادا کر دی گئی ، نمازہ جنازہ میںپنجاب کے سابقہ صدر پنجاب ا عجاز احمدچوہدری ،ظہیر عباس کھوکھر ، شبیر سیال، حاجی کرامت کھوکھر ، خالد محمود گجر ،مہر واجد عظیم ، عفیف صدیقی، حاجی فیاض ، چوہدری عظمت، منظر عباس کھوکھر ، میاں محمد اویس سمیت بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کارکنان اور ان کے قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی اور دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیااور ان کے رسم قل بروز جمعہ کے بعد ان کی رہائش گا ہ ستوکتلہ گائوں میں ہوگی ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان ، شاہ محمود قریشی ، جہانگیر خان ترین ، ا عجاز احمدچوہدری ، عبدالعلیم خان ، چوہدری محمد سرور ، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ،شبیر سیال ، رانا عبدالسمیع اور یاسر گیلانی نے یوسی چیئرمین 255واپڈا ٹائون محمد سرور کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہا ر کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔