پی ایچ اے کے ایک سوسترملازمین کی جبری برطرفی پرملازمین کا ہیڈ آفس میں احتجاج مظاہرہ

سی بی اے یونین کی ملازمین کیساتھ اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج میں شرکت‘ یونین کی جنرل باڈی نے بھی اجلاس طلب کرلیا

بدھ 4 جنوری 2017 23:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جنوری2017ء) پی ایچ اے کے ایک سوسترملازمین کی جبری برطرفی پرملازمین کا ہیڈ آفس میں احتجاج مظاہرہ ‘ سی بی اے یونین کی ملازمین کیساتھ اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج میں شرکت۔تفصیلات کے مطابق مظاہرین کامطالبہ ہے کہ ملازمین کو ٹھیکیداری نظام کورائج کرنے کی نظر کردیا گیاہے،فیصلہ واپس لیاجائے پارکس اینڈہارٹیکلچر اتھارٹی نیلاہورقصور روڈکے ز ون سے یک سو سترملازمین کوفارغ کردیاہے ملازمین نے پی ایچ اے ہیڈ آفس غوث الاعظم روڈپراحتجاج کیا۔

مظاہرین کیساتھ پی ایچ اے کی سی بی اے یونین بھی موجود تھی ۔ جنرل سیکرٹری سی بی ایحافظ ابرار احمد نے کہا کہ پی ایچ اے کے ملازم سال ہا سال سیاپناخون پسینہ ایک کر کے شہرلاہورکوخوبصورت بنانے میں اپنا کردار اداکررہے ہیں اورجب انہیں ان کی محنت کاپھل ملنے کاوقت آیا توان کو ملازمت سے بلا وجہ فارغ کردیا ملازمین نے پی ایچ اے حکام کیخلاف شدید احتجاج اورنعرے بازی کی محنت کشوں کاکہنا ہے کہ جب ان کی مستقلی کی راہ ہموارہوئی توان کو فارغ کردیا گیا اوران کے خاندان کو فاقوں پر مجبور کیا جارہا ہے ملازمین نیاعلی حکام سے ا پیل کی ہے کہ ان کو ملازمت پر بحال کیا جائے۔

(جاری ہے)

حافظ ابرار احمد کاکہناہے کہ یونین کی جنرل باڈی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے اگر ان ملازمین کو واپس نہ لیا گیا تو پورے لاہور میں کام بند کرکے احتجاج کریں گے پی ایچ اے کے سینکڑوں ملازمین کامطالبہ ہے کہ وہ لاہورشہر کوسرسبزبنانے میں اپنا خون پسینہ ایک کرچکے ہیں انہیں محنت کا پھل دیا جائے نہ کہ روزگار چھینا جائے ۔

متعلقہ عنوان :