موجو دہ سندھ حکو مت اقلیتی برا در ی کو آئین پا کستا ن کے مطا بق حقوق فرا ہم کر نے کے لئے کو شا ں ہیں، ڈاکٹر کھٹومل جیون

بدھ 4 جنوری 2017 23:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے معا ون خصو صی برا ئے اقلیتی امو ر ڈاکٹر کٹھو مل جیون نے کہا ہے کہ موجو دہ سندھ حکو مت اقلیتی برا در ی کو آئین پا کستا ن کے مطا بق حقوق فرا ہم کر نے کے لئے کو شا ں ہیں ان کی فلا ح و بہبو د کے لئے محکمہ اقلیتی امو ر نے گزشتہ 6ما ہ کے دورا ن 3492افرا دمیں تعلیمی اسکا لر شپ ،طبی اور ما لی معا ونت اور لڑ کیو ں کی شادی کی مد میں تقریباًً 2کرو ڑ رو پے کی رقم تقسیم کی گئی ۔

یہ با ت انہو ں نے اقلیتی برادری کے مختلف وفو د سے گفتگو کے دورا ن کہی ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر ڈاکٹر تسنیم کو ثر ،انور لا ل دین ،با برہ اقبا ل ،نو ید بھٹی اور دیگر بھی مو جو د تھے ۔ڈاکٹرکٹھومل جیون نے بتا یا کہ تما م ما لی معا ونت میرٹ کی بنیا د پر ضرورت مند افرا د میں تقسیم کئے جا رہے ہیں ۔ڈاکٹرکٹھو مل جیون نے مزید کہا کہ اقلیتی برا دری ملک کی معا شی تر قی اور استحکا م کے لئے اپنا بھرپو ر کر دا ر ادا کر رہی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ با ہمی ہم آہنگی کو فرو غ دیتے ہو ئے عوامی مسائل کے لئے مل جل کر کا م کریں ۔اس مو قع پر ڈاکٹر کٹھو مل جیون نے صوبے بھر کے مستحق اورذہین طلبہ و طالبا ت سے اپیل کی کہ وہ اپنی جامعات کے توسط سے اسکالرشپ کے لئے در خواست جلد از جلد جمع کروائیں ۔

متعلقہ عنوان :