وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے قائم مقام امریکی سفیر جوناتھن پراٹ کی ملاقات

پاکستان امریکہ تجارتی اور معاشی تعلقات کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

بدھ 4 جنوری 2017 23:04

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے قائم مقام امریکی سفیر جوناتھن پراٹ کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2017ء) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے قائم مقام امریکی سفیر جوناتھن پراٹ نے بدھ کو ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی اور معاشی تعلقات کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

قائم مقام امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان امریکہ کا ایک اہم اتحاد ہے، سکیورٹی اور میکرو اکنامک اشاریے پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری کیلئے حوصلہ افزاء ہیں۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ میکرو اکنامک استحکام کے بعد اب حکومت اعلیٰ پائیدار اور خصوصی اقتصادی ترقی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان طویل المدتی سٹرٹیجک شراکت داری کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ نئی امریکی حکومت کے دور میں یہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :