سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ نجی ادارے بھی عوام کے خدمت کے لیے آگے بڑھیں،محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کی مسائل کے حل کے لیے اقدامات کررہے ہیں،رکن بلوچستان اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی

بدھ 4 جنوری 2017 22:59

خاران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ق)کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور رکن بلوچستان اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ نجی ادارے بھی عوام کے خدمت کے لیے آگے بڑھے،محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کی مسائل کے حل کے لیے اقدامات کررہے ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے بابا میڈیکل سینٹر خاران میں 10بستروں پر مشتمل پولی کلینک سینٹر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غریب ،لاچاراور نادار لوگوں کی علاج کے لیے ہر وقت تعاون کرونگا،میر ی سیاست کا مقصد خاران کے عوام کی بے لوث خدمت ہے ،انہوں نے کہا کہ خاران کے عوام نے جس طرح مجھے اور فرزندخاران میر شعیب جان نوشیروانی کو گزشتہ 35سالوں سے ووٹ دیکر منتخب کررہے ہیں اور ہم نے کوشش کی ہے کہ خاران کے عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائی جائے ،انہوں نے کہا کہ سرکای اداروں کے ساتھ ساتھ نجی اداروں میں بھی عوام کے بے لوث خدمت کا جذبہ موجود ہے جسے مزید آگے آنے کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ بابا میڈیکل سینٹر کے قیام سے عوام کی مشکلات میں کمی ہوگی،رکن صوبائی اسمبلی نے بابا میڈیکل سینٹر کے لیے 2لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :