وزیراعلیٰ بلوچستان کی پولیس انسپکٹر اور نجی سکول ڈائریکٹرپر فائرنگ کی مذمت ،واقعہ کی فوری رپورٹ طلب

بدھ 4 جنوری 2017 22:59

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کوئٹہ میں نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس کے سب انسپکٹر اور نجی سکول کے ڈائریکٹر کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام کو ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار اور ڈائریکٹر نجی سکول کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :