گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کی پولیس سب انسپکٹر اور نجی ڈائریکٹر کے جاںبحق ہونے پر اظہار افسوس

بدھ 4 جنوری 2017 22:59

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2017ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کوئٹہ میں نامعلوم ا فراد کی فائرنگ سے پولیس کے سب انسپکٹر اور نجی سکول کے ڈائریکٹر کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :