وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے برطانوی رکن پارلیمنٹ خالد محمود کی ملاقات

اسحاق ڈارنے خالد محمود کی طرف سے دی گئی دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی تجویز کا خیر مقدم کیا

بدھ 4 جنوری 2017 22:47

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے برطانوی رکن پارلیمنٹ خالد محمود کی ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جنوری2017ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے برطانوی رکن پارلیمنٹ خالد محمود نے ملاقات کی جس میں وزیرخزانہ نے خالد محمود کی طرف سے دی گئی دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی تجویز کا خیر مقدم کیا۔بدھ کو وزیرخزانہ سے برطانوی رکن پارلیمنٹ خالد محمود نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی تجویز دی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کیساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔برطانوی رکن پارلیمنٹ خالد محمود نے کہا کہ برطانیہ پاکستان سمیت تمام ملکوں سے تجارت اور سرمایہ کاری کا فروغ چاہتا ہے ،مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع سے دونوں ملکوں کو استفادہ حاصل کرنا ہوگا ۔ وزیرخزانہ نے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے میں پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کے کردار کو بھی سراہا۔

متعلقہ عنوان :