پانامہ ایشو پر وزیر اعظم کا جھوٹ کرپشن کا اعتراف ہے ،پی ٹی آئی رہنما راجہ خرم نواز

بدھ 4 جنوری 2017 22:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے ریجنل صدر راجہ خرم نواز نے کہا ہے کہ پانامہ ایشو پر وزیر اعظم کا جھوٹ کرپشن کا اعتراف ہے۔ تحریک انصاف کی عوامی جدوجہد جلد منطقی انجام تک پہنچنے والی ہے۔ پانامہ انکشافات کا پاکستان کے مستقبل کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔ ملک مستقبل قریب میں کرپشن اور کرپٹ سیاسی ٹولے سے پاک ہو جائے گا۔

تحریک انصاف عوام کے پیسوں پر عیاشیاں کرنیوالوں کا پیچھا نہیں چھوڑے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

ریجنل صدر پی ٹی آئی اسلام آباد راجہ خرم نواز نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے گزشتہ انتخابات میں جھوٹے وعدے کر کے قوم کو گمراہ کیا اور عوامی مینڈیٹ پر شب خون مار کر عوام کا حقِ اقتدار چھین لیا۔ ایک بھی عوامی مسئلہ حقیقی معنوں میں حل نہیں ہو سکا۔

غریب ، مہنگائی ، بیروزگاری ، لوڈشیڈنگ اور صحت و تعلیم کی ناکافی سہولیات جیسے مسائل پہلے سے زیادہ شدت اختیار کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ ایشو پر وزیر اعظم نے جھوٹ بول کر اپنی کرپشن کا اعتراف کر لیا ہے۔ پاکستان کے باشعور عوام نے ملک بچانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کوئی بھی طاقت موجودہ حکمرانوں کو احتساب سے نہیں بچا سکتی۔

متعلقہ عنوان :