نیشنل سکیورٹی کورس 2017کے شرکاء کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ

بدھ 4 جنوری 2017 20:00

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2017ء) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نیشنل سکیورٹی کورس 2017کے شرکاء نے پاک فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق نیشنل سکیورٹی کورس 2017میں حصہ لینے والے مختلف اداروں کے سرکاری افسران نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انھیں ملکی سلامتی کی صورتحال اور پاک فوج کے کردار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔قبل ازیں چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے کورس کے شرکاء کے ساتھ ملاقات کی اور باہمی تبادلہ خیال کیا ۔

متعلقہ عنوان :