پاکستان نیوی ملک کی بحری سرحدوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں مؤثرانداز میں ادا کرتی رہے گی،ایک مؤثر اور مضبوط بحریہ پاکستان کے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے نہایت اہم ہے، مختلف میزائلوں کی کامیاب فائرنگ اور اور دشمن کی آبدوز کی ہمارے علاقے میں دراندازی کی کوشش کا موثر سد باب نیول فلیٹ کی اعلی پیشہ ورانہ کارکردگی اور مہارت کا آئینہ دار ہے، ہنگور کلاس آبدوزوں کا حصول اپنے تکمیل کے مراحل طے کرتا ہوا پاکستان بحریہ کی استعداد میں کلیدی اضافہ ثابت ہوگا، جدید جنگی جہازوں کے حصول کی کوششیں جاری ہیں
چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کا پاک بحریہ کی سالانہ فلیٹ ایفیشنسی کمپٹیشن پریڈ اور ایوارڈز تقریب سے خطاب
بدھ 4 جنوری 2017 19:38
(جاری ہے)
مختلف میزائلوں کی کامیاب فائرنگ اور اور دشمن کی آبدوز کی ہمارے علاقے میں دراندازی کی کوشش کا موثر سد باب نیول فلیٹ کی اعلی پیشہ ورانہ کارکردگی اور مہارت کا آئینہ دار ہے۔
نیول چیف نے پاک چائنا اقتصادی راہداری میں مرکزی حیثیت کی حامل گوادر پورٹ کے یقینی تحفظ کی ذمہ داری کی ادائیگی کے لیے خصوصی ٹاسک فورس 88کے قیام کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان نیوی ملک کی بحری سرحدوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں مؤثرانداز میں ادا کرتی رہے گی۔ نیول چیف نے مزید کہا کہ ہنگور کلاس آبدوزوں کا حصول اپنے تکمیل کے مراحل طے کرتا ہوا پاکستان بحریہ کی استعداد میں کلیدی اضافہ ثابت ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ جدید جنگی جہازوں کے حصول کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے اس با ت پر زور دیا کہ جدید جنگی اسلحے کے حصول کے ساتھ ساتھ ہمیں اس بات کا بھی ادراک ہونا چاہیے کہ تربیت اور انتھک محنت کے ذریعے ہی ہم دشمن پر سبقت حاصل کرسکتے ہیں۔ قبل ازیں کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمر ل عارف اللہ حسینی نے سال 2016کے دوران پاکستان نیوی فلیٹ کی آپریشنل سرگرمیوں اورکامیابیوں کا ایک مختصر جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اہم بحری مشقوں کے انعقاد اور دیگر آپریشنل سرگرمیوں کے علاوہ فلیٹ یونٹس نے متعدد کثیر القومی اور دو طرفہ مشقوں اور آپریشنل تعیناتیوں میں بھی حصہ لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سطح سمندر سے سطح سمندر میں بحری جہاز کو نشانہ بنانے والے میزائل کی کامیاب فائرنگ پاکستان نیوی فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں کی ایک اور اہم دلیل ہے۔ بعد ازاں مہمان خصوصی نے سال 2016ء کے دوران بہترین قرار دیے جانے والے یونٹس میں انعامات تقسیم کئے ۔ پی این ایس ٹیپو سلطان، پی این ایس اصلت، پی این ایس نصر، پی این ایس مدد گار، پی این ایس محافظ، پی این ایس عظمت، پی این ایس ضرار، پی این سب میرین خالد، 333ایوی ایشن اسکواڈرن، , سروے اینڈ ری بِیلڈ ڈیپو گروپ(Survey and Re-build Depot Group ) اور سروے جہاز بحر پیما نے اپنے اپنے متعلقہ اسکواڈرنز میں ایفیشنسی شیلڈز حاصل کیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.