نیشنل سکیورٹی کورس 2017ء میں شریک الائیڈ آفیسرز اور سویلین شرکاء کا جی ایچ کیو کا دورہ

قومی سکیورٹی کے ماحول اور پاکستان آرمی کے کر دار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی

بدھ 4 جنوری 2017 16:56

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2017ء) نیشنل سکیورٹی کورس 2017ء میں شریک الائیڈ آفیسرز اور سویلین شرکاء نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہیں قومی سکیورٹی کے ماحول اور پاکستان آرمی کے کر دار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے نیشنل سکیورٹی کورس 2017ء میں شامل الائیڈ آفیسرز اور سویلین شرکاء نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا کورس کے شرکاء کو قومی سکیورٹی ماحول اور پاکستان آرمی کے کر دار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی بعد ازاں چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے شرکاء کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔

متعلقہ عنوان :