چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کانوٹس،طیبہ تشددکیس کی24گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 4 جنوری 2017 15:14

چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کانوٹس،طیبہ تشددکیس کی24گھنٹے میں رپورٹ طلب ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04جنوری2017ء) :چیف جسٹس آف سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثارنے طیبہ تشددکیس کانوٹس لے لیا،چیف جسٹس نے فریقین کے درمیان معاہدے کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثارنے ایڈیشنل سیشن جج کے کم سن ملازمہ طیبہ پرتشدد کانوٹس لے لیاہے۔چیف جسٹس آف سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثارنے رجسٹراراسلام آبادہائیکورٹ سے 24گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔واضح رہے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ نے ایک دن میں دوسراازخودنوٹس لیاہے۔

متعلقہ عنوان :