پی آئی اے کا طیارہ کینڈا کے ٹورانٹو ایئرپورٹ پرٹیکسی کرتے ہوئے ایئر فرانس کے طیارے سے ٹکرا گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 4 جنوری 2017 13:40

پی آئی اے کا طیارہ کینڈا کے ٹورانٹو ایئرپورٹ پرٹیکسی کرتے ہوئے ایئر ..

ٹورانٹو(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04جنوری۔2017ء) پی آئی اے کا طیارہ کینڈا میں ٹورانٹو ایئرپورٹ پرٹیکسی کرتے ہوئے ایئر فرانس کے طیارے سے ٹکرا گیا جس سے طیارے کے پروں کو نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

حادثہ لاہور سے ٹورانٹو جانے والی پی آئی اے کی پروازپی کے 789 کو ٹورانٹو ایئرپورٹ پر پیش آیا ہے۔ترجمان ایئرپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے طیارے کی ٹیکسی کے دوران ایئر فرانس کا طیارہ ٹرمینل 3 پر کھڑا تھا ، حادثے میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی پرواز کی لینڈنگ کے تین گھنٹے بعد بھی مسافر سامان کے لئے پریشان پھرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :