ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین کے قریب دھماکے سے چار پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 4 جنوری 2017 12:56

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین کے قریب دھماکے سے چار پولیس اہلکاروں ..

ڈیرہ اسماعیل خان (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04جنوری۔2017ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں بنوں روڈ پرپولیس وین کے قریب دھماکے سے چار پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس وین معمول کے گشت پر تھی کہ بنوں روڈ پر اڈا کے قریب ریموٹ کنٹرول بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا ، جس کے نتیجے میں وین میں سوار چار اہلکاروں سمیت دس افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق بم کینٹ پولیس اسٹیشن کی حدود میں بنوں روڈ پر سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوئے، جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ پولیس وین کو جزوی نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

دھماکے کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔ڈیرہ اسماعیل خان سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کی جانب سے اکثر بیشتر پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا جاتا رہتا ہے۔گزشتہ برس جون میں بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈی ایس پی کولاچی کی گاڑی کے قریب ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :